ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(585)
03.11.2023
بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(586)
03.11.2023
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7انچارج محمد اقبال کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ ماہ اکتوبر 2023میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 66348کالز موصول ہوئیں، جن میں 5172کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی، اسی طرح 2030کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 57434جھوٹ پر مبنی اور 1751(Repeated)کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 141کالز موصول ہوئیں،جس پر شہریوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت ریسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image