PRESS RELEASE DATE 06.11.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(590)

06.11.2023

بہاولپور(   )ڈی پی او سید محمد عباس کا پاکستان رورل ورکر سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن  کے تعاون سے بسلسلہ انسداد تشدد و تحفظ حقوق خواتین کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت۔ موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔ بہاولپور کے شہریوں کے جائز مسائل ہر طور پر حل کیے جائیں گے۔تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بحال رہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا پاکستان رورل ورکر سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کے تعاون سے بسلسلہ انسداد تشدد و تحفظ حقوق خواتین کے حوالے سے تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ گوٹھ غنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز کثیر تعداد میں خواتین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا رخ کیا اور ڈی پی او کو اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دیں۔ ڈی پی او نے موقع پر ہی تمام خواتین کے مسائل کو بذات خود سنا اور ان کے پولیس سے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شہری میرے لیے وی آئی پیز ہیں اور ان کو باعزت طور پر سننا اور مسائل کو حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی شخص بلا جھجک اپنا ایشو لیکر میرے پاس آسکتا ہے تا کہ ان کے مسئلہ کو میرٹ پر حل کیا جا سکے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے پاکستان رورل ورکر سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا پولیس کے لیے عوام میں اعتماد کا ہونا ضروری ہے تا کہ وہ اپنے مسائل بلا جھجک پولیس کو بیان کر سکیں۔جس پر ہمارا فرض ہے کہ ہر ممکن طور پر ان شہریوں کے مسائل حل کریں۔

 ترجمانِ پولیس بہاولپور ۔

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(591)

مورخہ 06.11.2023

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون، گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 20 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سمہ سٹہ، مسافر خانہ، اوچ شریف، قائمپور اور بغدادالجدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان روشن، رشید احمد ، سیفل، شعیب،حنیف اور انور مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 190لیٹر شراب دیسی،60لیٹر ولائیتی و 210لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد کرلی۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کینٹ، سٹی احمد پور شرقیہ ، ہیڈراجکاں، عباسنگر، عنائتی ، خیرپور ٹامیوالی اور سٹی حاصلپور پولیس نے 09ملزمان فدا حسین ،وحید عرف پپا، عنصر علی ، قاسم عرف پنو، غلام مصطفی ،مراد، عقیل، ملکو شیخ اور سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07کلو 750گرام چرس ،112 گرام کرسٹل آئس اور 41کلو گرام بھنگ برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائینز، خیر پور ٹامیوالی ،بغدادالجدید اور سٹی حاصلپور پولیس نے 05ملزمان منیب الرحمن،حماد علی، احمد نواز، راول مسیح اور مظہر عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور،رپیٹر 12بور اور 01عدد ریوالور 32بوربرآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

image