رواں سال کے پہلے دوماہ میں بہاول پور پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں، قماربازوں ، ڈکیتی ، رہزنی وغیرہ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 503مقدمات درج کرکے ملوث 674ملزمان کو گرفتار کرلیا

بہاولپور( ) رواں سال کے پہلے دوماہ میں بہاول پور پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں، قماربازوں ، ڈکیتی ، رہزنی وغیرہ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 503مقدمات درج کرکے ملوث 674ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 150مقدمات درج رجسٹر کرکے149ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے، 6کلاشنکوف،23رائفل ،42بندوق بارہ بور، 148ریوالور/پسٹل،8کاربین ،3چاقو/خنجر اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 224مقدمات درج رجسٹر کئے اور231ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 5.81کلوگرام افیون ،34.55کلو چرس،121گرام ہیروئن،7362بوتل شراب ،381لیٹر لہن،8کلو بھنگ ،34چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49مقدمات درج کرکے 231ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خطرناک ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی وغیرہ کی مختلف وارداتوں میں ملوث18مختلف گینگز کو ختم کر کے اُن کے 63ملزمان کو گرفتار کیا،جن سے39پرانے اور41نئے مقدمات ٹریس ہوئے ۔
ان گینگز سے5.77ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے اور اُن کے خلاف80مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں ۔اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ضلع بھرمیں گذشتہ دو ماہ میں "A"کیٹگری کے 85اور" "Bکیٹگری کے672ملزمان اشتہاری گرفتار کئے۔

Wednesday, March 15, 2017