ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(594)
مورخہ 08.11.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ معاشرے کے دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جاسکے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاولپور پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم عبدالغفار عرف ببلو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 72بوتلیں برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے منشیات فروشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(595)
08.11.23
بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ اکتوبر 2023میں بہاولپور پولیس نے 428 مجرمان اشتہاری اور 88عدالتی مفرور گرفتار کئے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 19مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 409مجرمان اشتہاری سمیت کل 428مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 88عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image