PRESS RELEASE DATE 20.11.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(617)

مورخہ 20.11.2023

 بہاولپور(      )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میںشراب و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ چنی گوٹھ ، تھانہ اوچشریف، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے 08ملزمان اللہ دتہ ، عبدالرشید، ایاز ، نعمان ، مزمل ، ذالفقار ،ممتاز اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 176لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی،اوچشریف اور تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 03ملزمان حمزہ ، شوکت اور فضل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(618)

مورخہ 20.11.23

 بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ۔ متعدد کم عمر لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔"اپنے بچوں کو مجرم بننے سے بچائیں" 18سال سے کم عمر کے بچوں کا گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل و گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ بہاولپور پولیس نے جاری مہم میں اب تک 15کم عمر نوجوانوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ 272 نوجوانوں کے چالان کئے جاچکے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس متعلق تمام شہریوں کو اطلاع دی جاچکی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے اور گاڑی چلانے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور فوری ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے ۔شہر کے تمام لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ پریشانی سے بچیں اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال نہ کرنے دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرکے ہم بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

-*******************