PRESS RELEASE DATE 27.11.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(632)
مورخہ 27.11.2023
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ صدر یزمان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں ،ملزمان گرفتار۔ شراب و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ملزم ناصر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے  والے ملزم صفدر علی عرف شبو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ رائفل 44بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(633)
مورخہ 27.11.2023
بہاول پو ر(          )  ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سول لائینز اور  سی آئی اے سٹاف کی مشترکہ کارروائی، احسن بلوچ گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار۔لاکھوں مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز اور سی آئی اے سٹاف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث احسن بلوچ گینگ کے 02کارندوں احسن بلوچ اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 10عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد گینگ کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ بہترین کارکردگی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ سول لائینز اور سی آئی اے سٹاف پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image