ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(634)
28.11.2023
بہاول پور ( )ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات، تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پر امن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے پنجاب بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کیا جاچکا ہے،مورخہ 27نومبر سے 02دسمبر 2023تک ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 450سے زائد پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز جو کہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے معمار بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نا پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرز کو بلا خوف و خطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(635)
مورخہ 28.11.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ قائم پور پولیس کی کامیاب کارروائی۔چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ بکرے و دیگر سامان برآمد۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ قائم پور پولیس کی کامیاب کارروائی۔ ایس ایچ او تھانہ قائم پور محمد احمد چیمہ اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد چوری کی متعدد مقدمات میں ملوث 02ملزمان ارشد اور محسن گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن قائم پور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔، ملزمان کی نشاندہی پر 07عدد بکرے، پچاس ہزار روپے نقد رقم، کھاد کی بوریاں ، سپرے اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image