PRESS RELEASE DATE 29.11.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(636)

مورخہ 29.11.2023

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز، تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے 04ملزمان اکبر ، شبیر، غلام حسن عرف پپی اور کاشف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو 700گرام چرس اور 19 گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صد حاصل پور اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان عمر دراز اور سکندر خطیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 63لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ عباس نگر ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ صدر یزمان اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 06ملزمان زبیر عرف زبیری، شکیل احمد، جمعہ ، شوکت علی، جاوید اور عمران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور، 01عدد کاربین 12بور اور 01عدد رپیٹر 12بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(637)

29.11.2023

بہاولپور( )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق، ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات پر پولیس تحفظ مرکز میں معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کا عمل جاری۔ تحفظ مرکز کی ٹیم نے FGRFفلاحی ادارے کے تعاون سے دارالاطفال اسلامی کالونی میں مقیم بے سہارا بچوں میں موسم سرما کے کپڑے و دیگر اشیا تقسیم کیں ۔عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او سید محمد عباس کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں فوکل پرسن تحفظ مرکز ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف جاوید کی زیرنگرانی تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے۔ گزشتہ روز پولیس تحفظ مرکز نے ایف جی آر ایف فلاحی ادارے کے تعاون سے دارالاطفال اسلامی کالونی میں مقیم بے سہارا بچوں میں موسم سرما کے کپڑے ، کتابیں اور تحائف تقسیم کئے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کر رہا ہے۔ جس سے کسی بھی آنے والے سائل ، بچے ، نشے کے عادی افراد ، سماجی و معاشرتی طور پر نظر انداز افراد کو متعلقہ محکمہ یا این جی او کے سپرد کر کے تحفظ سینٹر کا نمائندہ اس کا فالواپ لیتا ہے تاکہ ان افراد کی فلاح و بہبود بہتر اور تیز ترین طور پر ہو سکے اور ایسے افراد معاشرے میں اپنا ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ایسے افراد کے لئے نجی و کاروباری اداروں میں روزگار کے حصول کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************************
image