PRESS RELEASE DATE 02.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(643)

02.12.23 

بہاول پور(     ) آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات، بہاولپور پولیس نے 2020میں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری کو بذریعہ انٹر پول ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے 2020میں ملک سے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری محبوب احمد ولدخادم حسین جو کہ مقدمہ نمبر 29/20بجرم 302/109/148/149ت پ (قتل)  میں تھانہ ڈیراورپولیس کو مطلوب تھا، کو بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کروا کر بیرون ملک سے واپسی پر ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے بہاولپور لایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صور ت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کانقصان کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مزید ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(644)

مورخہ 02.12.2023 

بہاول پور) (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی حاصلپور پولیس کی کامیاب کارروائی۔چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث غضر ی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی حاصلپور پولیس کی کامیاب کارروائی۔ایس ڈی پی او سرکل حاصل پورجام محمد سلیم کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور عامر لعل اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث غضری گینگ کا سرغنہ عمران غضری کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن سٹی حاصلپورکے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیتی 11عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مبلغ1,20,000/-روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او ید محمد عباس نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سٹی حاصل پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

image