ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(647)
04.12.2023
بہاول پور( )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ ماہ نومبر 2023میں کل57064 ایمرجنسی کالز میں سے 49125فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7انچارج محمد اقبال کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ ماہ نومبر2023میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 57064کالز موصول ہوئیں، جن میں 4710کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی، اسی طرح 1868کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 49125جھوٹ پر مبنی اور 1236(Repeated)کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 125کالز موصول ہوئیں،جس پر شہریوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت ریسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(648)
مورخہ 04.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ سٹی احمد پور، تھانہ، اوچشریف اور تھانہ صد حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان ساجد، وجاہت، دانش حنیف، مدثر اقبال، راشاداور زاہدعرف پپی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ اوچشریف، تھانہ ہیڈراجکاں، تھانہ ڈیراوراور تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 06ملزمان زاہد، علی نواز، شاہد علی خان، یعقوب علی، ارشداور عمیر احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد ریوالور32بور ، 02عددپسٹل 30بور،01عدد رپیٹر 12بوراور 01عدد رائفل 44بوربرآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image