ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(660)
مورخہ 11.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگراورتھانہ سمہ سٹہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان اقبال حسین عرف ببل شاہ ،رشید احمد، لطیف، زوہیب اور شفیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 280لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ بغداد الجدید ،تھانہ عباس نگر اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے 04ملزمان شہباز، عمران عرف مانو، ساجد موچی اور اللہ یار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04 کلو 100گرام چرس اور 02کلو 320گرام افیون برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(661)
مورخہ 11.12.23
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، ماہ نومبر 2023میں بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 77ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 77 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور گرفتار 77ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف 02،رائفل 03، بندوق/رپیٹر 10عدد ، کاربین 03،ریوالور 03عدد ،پسٹل 30بور 57عدد اور 247راوند برآمد کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image