PRESS RELEASE DATE 12.12.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(662)
مورخہ 12.12.2023
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ سول لائینز،تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اورتھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان عمران ، بابر، لال خان،اعجاز خان اورامیر بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 265لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم بلال کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 01ملزم مظہر علی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

Tuesday, December 12, 2023