PRESS RELEASE DATE 13.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(663)

مورخہ 13.12.2023 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ قائم پور پولیس کی کامیاب کارروائی۔چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث مبشری گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ قائم پور پولیس کی کامیاب کارروائی۔ ایس ایچ او تھانہ قائم پور محمد احمد چیمہ اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبشری گینگ کا سرغنہ معین مبشر کو اپنے ساتھیوں ندیم اور دلشاد سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن قائم پور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی 11عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مبلغ 8,74000/-روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردارتک پہنچایاجائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او قائم پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(664)

مورخہ 13.12.2023

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان صدام حسین ، سادھو رام اور منظور رام کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ بغداد الجدید ، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ عنائتی پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان  وقاص اکبر ، عدیل عرف سونو اور ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 38گرام کرسٹل آئس اور 1980 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 
Wednesday, December 13, 2023