PRESS RELEASE DATE 14.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(665)

14.12.2023 

بہاول پور(      ) پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے موٹر کار بیج نمبر 109کی ٹریننگ مکمل، 70اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ  سرٹیفکیٹس تقسیم، اب تک 10,000اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل۔ مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹر سائیکل/موٹر کار کے علاوہ LTVکی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں 02ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ 109ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 70مرد و خواتین کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڈز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخر میں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز کے علاوہ ضلع کے ہر تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک پر لرنرز کا حصول یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(666)

14.12.2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو متعدد احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس آفیسران محنت اور جانفشانی سے اپنے کام کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے لئے اخلاقیات کا دائرہ کار وسیع کریں،سال کے اختتام پر اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ شہری خدمت مراکز ، دفاتر اور پولیس اسٹیشن کے وزٹ کے بعد پولیس سروسز سے متعلق اپنا فیڈ بیک وہاں مہیا کردہ کیو آر کوڈ پر دیں۔ ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سال کے اختتام پرضلع بھر کے پولیس افسران سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے و دیگر معاملات کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال کے اختتام پر منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی ڈی پی او کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ  مقدمات کے اندراج کا دورانیہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو " نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت" کے نظریہ کے تحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ قتل، اقدام قتل ، بدکاری/ بد فعلی، اغوا برائے تاوان اور ضرر کے مقدمات میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد 8گھنٹے کے دورانیہ میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اسی طرح چھینا جھپٹی ، چوری، گاڑی کا چھیننا، گاڑی چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کے اندراج کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 24گھنٹے ہے جبکہ مالیاتی دستاویزات و معاملات سے متعلق مقدمات کا اندراج زیادہ سے زیادہ 5دن کے اندر اندر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی آفیسر نے جاری کردہ ہدایات و وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو اس متعلقہ آفیسر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا، روازنہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو اس معاملہ میں پولیس سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہریوں کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

********************

 

Thursday, December 14, 2023