PRESS RELEASE DATE 15.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(667)

15.12.2023

بہاول پور(      )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز) (668

15.12.2023

بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ  نے اپنے کام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ منشیات کی دلدل میں پھنسے 451افراد میں سے 426کو صحت یاب ہونے پر ان کی فیملیز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کی زندگی کی طرف بحالی کا کام بھی جاری رہے گا۔بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سید محمد عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ منشیات کی دلدل میں پھنسے ایسے تمام شہری جنہیں نا صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی بوجھ کے طور پر گردانتا ہے، ایسے تمام منشیات کے عادی افراد کو ڈسٹرکٹ پولیس نے اپناتے ہوئے مختلف مقامات سے پک کیا اور مفت علاج معالجہ ، رہائش کھانا وغیرہ کی سہولیات دے کر نئی زندگی کی جانب قدم بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے معاشرے کا معزز شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا کام جاری رکھتے ہوئے اب تک 451افراد کو ہسپتال داخل کیا جن میں سے 426افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر وں کا روانہ کیا جاچکا ہے۔ بقیہ نشے کے عادی افراد کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ جن کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جسمانی ورزش اور ان کی اصلاح کے لئے مختلف کلاسز کا بھی عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔صحت یاب ہونے والے افراد کی فیملیز نے ڈی پی او بہاولپور کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

  ************************

 

 

 

Friday, December 15, 2023