PRESS RELEASE DATE 16.12.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(669)
مورخہ 16.12.2023
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائزبرآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان سجاد اور منیر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 55لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، تھانہ اوچشریف ،تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04 ملزمان رشید، سید کاظم بخاری ،دلشاد عرف دلی اور رضوان عرف جانا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 180گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ اوچ شریف، تھانہ ہیڈ راجکاں اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے 03ملزمان نعمت اللہ ساجد عرف نومی شاہ ، ظفر اقبال اور ناصر محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************************

Saturday, December 16, 2023