PRESS RELEASE DATE 22.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(680)

22.12.2023

بہاول پور(      )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(681)

22.12.23

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا،ضلع بھر میں 44پروگرامز منعقد ہونگے،جن پر 1000سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔کرسمس تہوار کے حوالے سے ضلع میں 44 پروگرامز منعقد ہونگے،چرچ ہائے پرایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 1000سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے علاوہ ویلینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے تاکہ تقریبات میں حصہ لینے والے اپنی عبادت گاہوں میں مذہبی رسومات پر امن ماحول میں سر انجام دے سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ بھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مسلح جوانوں کو چھتوں پر بھی تعینات کیا جائے۔پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہونگی۔ سیکیورٹی انتظامات کو CCTVکیمروں سے بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ واک تھرو گیٹ و ٹیکنیکل سویپنگ کی تنصیب اور فیزیکل چیکنگ کے لئے سپیشل برانچ کا عملہ بھی تعینات ہوگا جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سول پارچات میں بھی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔عبادات کے دوران پولیس کی گشت کنا ں گاڑیاں چرچز کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو جاری رکھیں گی۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کا ڈیوٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 25دسمبر کو عام تعطیل اور کرسمس تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مقامات خاص طور پر چڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا، SSورلڈ اور دیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گرد گشت کو بھی یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔کرسمس تہوار کے حوالے سے یا کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،جو کرسمس تقریبات کے اختتام تک اپنے فرائض سر انجام دے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

 

 

 

 

 

image