ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(684)
25.12.23
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ کرسمس تہوار کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،ضلع بھر میںمنعقدہ 44پروگرامز پر 1000سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے فول پروف سیکیورٹی کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ کرسمس تہوار کے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے پروگرامز پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 1000سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے علاوہ ویلینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تقریبات میں حصہ لینے والے اپنی عبادت گاہوں میں مذہبی رسومات پر امن ماحول میں سر انجام دے سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ کو بھی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایاجارہا ہے جبکہ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کیCCTVکیمروں سے بھی مانیٹر جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تہوارکے موقع پر تفریحی مقامات خاص طور پر چڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا، SSورلڈ اور دیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گرد گشت کو جاری رکھیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔کرسمس تہوار کے حوالے سے یا کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،جو کرسمس تقریبات کے اختتام تک اپنے فرائض سر انجام دے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image