PRESS RELEASE DATE 26.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(685)

مورخہ 26.12.2023

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب تک کی مختلف کارروائیوں میں 70ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب و چالو بھٹیاں برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔بہاولپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اب تک 70ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6787لیٹر دیسی شراب،27عدد چالو بھٹیاں اور80بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(686)

مورخہ 26.12.2023 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کارروائی۔چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ بھینس و اسلحہ ناجائز برآمد۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ نوشہرہ جدید کی چوکی نورپور کے انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عباس عرف عباسا حسام کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران اینٹروگیشن نوشہر ہ جدیدکے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ بھینس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 01عدد رپیٹر اور کارتوس برآمد کرلئے۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردارتک پہنچایاجائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او قائم پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 
Tuesday, December 26, 2023