PRESS RELEASE DATE 27.12.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(687)

27.12.2023 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بہاول پور سے کانسٹیبلز نے شرکت کی۔امتحان دینے والے جوانوں کے لیے تمام سہولیات کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا۔ محنتی اور میرٹ پر آنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی سرپرستی میں اور ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ کی زیرنگرانی پولیس لائنز میں محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بھر سے جوانوں نے شرکت کی ۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اور مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹ A کا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ امتحان کے تمام مراحل کی ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی نے بذات خود نگرانی کی ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں 100فیصد میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا۔ محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کو بذریعہ ویڈیو کیمرہ محفوظ کیا گیاہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اللہ یار سیفی، ڈی ایس پی لیگل Iعبدالرئوف جاوید، ڈی ایس پی لیگل IIجام محمد محسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 
Wednesday, December 27, 2023