PRESS RELEASE DATE 28.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(688)
28.12.23 
بہاول پور(     ) آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات، بہاولپور پولیس نے 2021میں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری کو بذریعہ انٹر پول بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے 2021میں ملک سے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری ذیشان یوسف ولد محمد یوسف جو کہ قتل کے مقدمہ  میں تھانہ سٹی یزمان پولیس کو مطلوب تھا، کو بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کروا کر بیرون ملک سے گرفتار کرکے بہاولپور لایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صور ت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کانقصان کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مزید ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(689)
مورخہ 28.12.2023
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، جاری آپریشن کے دوران گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب و چالو بھٹیاں برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز،کینٹ، صدر بہاولپور، خیر پور ٹامیوالی ،سٹی احمد پور شرقیہ، نوشہرہ جدید، چنی گوٹھ، اوچشریف، صدر یزمان، سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 858 لیٹر دیسی شراب اور 02عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہاولپور پولیس اپنے فرائض کو نبھاتی رہے گی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(690)
28.12.23 
بہاول پور(     ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے احکامات، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 03سال سے روپوش اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔مجرم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیرکمانڈ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عرصہ تقریبا 03سال سے روپوش اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صور ت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کا نقصان کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

Thursday, December 28, 2023