PRESS RELEASE DATE 29.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(691)

29.12.23 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی۔ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث عنصری گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی چوری ٹریکٹر ٹرالی،کار اور نقد رقم برآمد۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی او سرکل یزمان محمد عامر خان کی نگرانی میں تھانہ صدر یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عنصری گینگ کا سرغنہ عنصر علی کو اپنے ساتھیوں الیاس، راشد،احسان اور یاسر علی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن یزمان کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی ٹریکٹر ٹرالی،16 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار و اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صدر یزمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(692)

29.12.2023

بہاول پور(      )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

Friday, December 29, 2023