PRESS RELEASE DATE 30.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(693)
مورخہ 30.12.2023
 بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب و اسلحہ ناجائز برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، صدر بہاولپور، عنائیتی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان جان صادق عرف جانی مسیح، مبارک علی، طیب، ارشاد اور عبدالغفار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 145لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تھانہ عباسنگر ،سمہ سٹہ اور مسافر خانہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان رمضان ،خالد،منظور احمد،اسماعیل اورکاشف کو گرفتار کرکے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور حاصل کر لی ۔اس کے علاوہ تھانہ بغداد الجدید اور مسافر خانہ پولیس نے 02ملزمان رمضان اور سعید احمد کو انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہاولپور پولیس اپنے فرائض نبھاتی رہے گی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(694)
30-12-2023 
بہاول پور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس قائم ہونگیں،جن پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 700سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس اورسادہ کپڑوں میں اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دینگے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور دیگر قانون شکنی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایت پر نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت700سے زائد پولیس افسران و اہلکار کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ ضلع بھر کے اہم مقامات کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پر قائم کی گئیں پکٹ ہائے /پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈیوٹی اور مسلسل گشت سرانجام دیں گے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پولیس کا عملہ اہم رش والی جگہوں ، چوکوں اور پلازوں و دیگر اہم پوائنٹس پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور ٹریفک کے بہا ئوکو یقینی بنائیں ۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز جاری کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنائیں۔زہریلی شراب کی تیاری اور خرید وفروخت کے علاوہ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نشہ آوور اشیا خصوصاشیشہ کے استعمال اورخرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔جبکہ موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے، سکیورٹی آرڈر کا مقصد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شرپسند ، تخریب کار، شدت پسند عناصر اور دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میں افسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انچارج ایلیٹ، انچارج ڈولفن اسکواڈ، انچارج محافظ اسکواڈنیوائیرنائٹ کو اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود رہیںگے۔ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔  ریسکیو 15پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان بہاولپورپولیس

*************************

 

Saturday, December 30, 2023