PRESS RELEASE DATE 01.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(01)
مورخہ 01.01.24
 بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، جاری آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز،سٹی یزمان، سٹی حاصل پور، صدر حاصل پور، نوشہرہ جدید اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 09ملزمان اقبال، امیرخان، سلطان، کاشف عرف منا، شہزاد، محمد دین، منصور احمد، لیاقت علی اور شکیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 457لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف نئے سال میں بھی اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہاولپور پولیس اپنے فرائض نبھاتی رہے گی۔  
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(02)
مورخہ 01.01.24
 بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، ضلع بھر میں سال 2024کا پہلا مقدمہ شراب فروشی کے خلاف درج،  نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کی شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی،شراب فروخت کرنے والا ڈیلر بھاری مقدار میں ولائتی شراب سمیت گرفتار۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس 
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے ضلع بھر میں سال 2024کا پہلا مقدمہ شراب فروشی کے خلاف درج کیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رحیم یار خان سے لاہور شراب سپلائی کرنے والے ڈیلر جاوید مسیح کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 220ولائتی شراب و بیئر کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رواں سال میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔  
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(03)
01.01.24
بہاول پور(          )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے نئے سال کا انمول تحفہ، بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام، جس میں پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، خون کے عطیات دئیے،جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہونے کے ساتھ ہمارا اخلاقی فرض بھی ہے،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کمیونٹی پولیسنگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ریجنل بلڈ سینٹر کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ضلع بھر سے تھانہ جات، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور دیگر برانچز سے پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات فراہم کیے۔ جبکہ بلڈ کیمپ میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کرنے کے علاوہ خون کے عطیات بھی دئیے۔اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرے ہوئے کہا کہ جہاں ہمارا فرض معاشرہ کی بدامنی اورجرائم کی سرکوبی کرنا ہے وہیں پر پاکستان کے شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ انسانیت کی بقا کی خاطر اپنے آپ کو پیش کریں تاکہ کسی دکھی انسان کے غم کا مداوا کرسکیں، تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے شکار معصوم بچے بلڈ کے منتظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اسلام درس دیتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جا ن بچائی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

Monday, January 1, 2024