PRESS RELEASE DATE 02.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(04)

02.01.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو متعدد احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس آفیسران گزشتہ سال کی طرح محنت اور جانفشانی سے اپنے کام کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے لئے اخلاقیات کا دائرہ کار وسیع کریں،رواں سال میں بھی اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ شہری خدمت مراکز ، دفاتر اور پولیس اسٹیشن کے وزٹ کے بعد پولیس سروسز سے متعلق اپنا فیڈ بیک وہاں مہیا کردہ کیو آر کوڈ پر دیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے رواں سال میں ضلع بھر کے پولیس افسران سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے و دیگر معاملات کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی ڈی پی او کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مقدمات کے اندراج کا دورانیہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو " نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت" کے نظریہ کے تحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ قتل، اقدام قتل ، بدکاری/ بد فعلی، اغوا برائے تاوان اور ضرر کے مقدمات میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد 8گھنٹے کے دورانیہ میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اسی طرح چھینا جھپٹی ، چوری، گاڑی کا چھیننا، گاڑی چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کے اندراج کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 24گھنٹے ہے جبکہ مالیاتی دستاویزات و معاملات سے متعلق مقدمات کا اندراج زیادہ سے زیادہ 5دن کے اندر اندر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی آفیسر نے جاری کردہ ہدایات و وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو اس متعلقہ آفیسر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا، روازنہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو اس معاملہ میں پولیس سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہریوں کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(05)

02.01.24 

بہاول پور(     )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ گزشتہ سال 2023میں کل 806296ایمرجنسی کالز میں سے 694904فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے، پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7انچارج محمد اقبال کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ گزشتہ سال 2023میں پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 806296کالز موصول ہوئیں، جن میں 63795کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی، اسی طرح 27127کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 694904جھوٹ پر مبنی اور 18633(رپیٹ)کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 1837کالز موصول ہوئیں،جس پر شہریوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت ریسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

Tuesday, January 2, 2024