PRESS RELEASE DATE 03.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(06)

03.01.24

بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے گزشتہ سال 2023میں بہاولپور پولیس نے 4769 مجرمان اشتہاری اور 826عدالتی مفرور گرفتار کئے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا عمل جاری رکھا۔ گزشتہ سال مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 208مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 4561 مجرمان اشتہاری سمیت کل 4769مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے Aکیٹگری کا 15اور Bگیٹگری کے 811سمیت کل 826عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(07)

مورخہ 03.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان منیر احمد اور سید امام شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 01ملزم غلام رسول عرف ماما سولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام ہیروئن برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، منشیات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 
Wednesday, January 3, 2024