PRESS RELEASE DATE 04.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(08)

04.01.24

بہاول پور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس نے گزشتہ سال 2023 میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈان کیا، 2004مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 2024منشیات فروش گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد ہوئی۔ نئے سال میں بہاولپور سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاول پور پولیس نے گزشتہ سال سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 2004 مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 2024ملزمان کو بند حوالات کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 843کلو 722گرام چرس،48کلو 129 گرام ہیروئن، 04کلو 131 گرام کرسٹل آئس،140کلو 417گرام افیون، 734 کلو 600گرام بھنگ، 58127لیٹر شراب اور 233 چالو بھٹیاں برآمد کیں۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(09)

مورخہ 04.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،تھانہ عباس نگر، تھانہ صدر یزمان و تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 03ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر پولیس نے انتہائی شاطر منشیات فروش فخر الزمان عرف فخری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03کلو 218گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش منزہ ارم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1000گرام ہیروئن اور 1500گرام چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش وحید مراد عرف کاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، منشیات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 
Thursday, January 4, 2024