PRESS RELEASE DATE 05.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(10)

مورخہ 05.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،تھانہ سول لائینز ، تھانہ اوچشریف اور تھانہ سٹی یزمان  پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد ۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 210گرام چرس، 660گرام ہیروئن اور 21گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ اوچشریف اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، منشیات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(11)

05.01.24

بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(12)

05.01.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ کوتوالی پولیس کا نجی گیسٹ ہائوس پر چھاپہ ، مرد و خواتین سمیت 06ملزمان رنگ رلیاں مناتے گرفتار۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی پر امن معاشرے کی ضمانت ہے ، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی ''جرائم سے پاک معاشرہ''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رکھے ہوئے ہے۔ نجی گیسٹ پر ہائوس ریڈ کرکے 06ملزمان مرد و خواتین ارسلان ندیم ، عبدالماجد اور ریاض گرفتار کیا گیا جبکہ دعا افضل،ہانیہ اور عائشہ کی بذریعہ لیڈی کنسٹیبل گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ اس حوالے سے ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

 
Friday, January 5, 2024