PRESS RELEASE DATE 06.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(12)

مورخہ 06.01.24

 بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ سال 2023میں بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 845ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ سال میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 845 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور گرفتار 845ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف 07، رائفل 39، بندوق/رپیٹر 77عدد ، کاربین 18، ریوالور 63عدد ،پسٹل 30بور 674عدد اور 7151راوند برآمد کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(13)

مورخہ 06.01.24

بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی کامیاب کارروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ لاکھوں مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02کس ملزمان اشتیاق اور ساجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ 07 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(14)

06.01.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی قمار بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں،صدر بہاولپور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 10ملزمان کو دا پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان پابند سلاسل ۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی ایک پر امن معاشرے کی ضمانت ہے،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے احکامات کے تحت  تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔  لبانہ چوک اور ارشد ٹان میں جوا کھیلتے ہوئے 10ملزمان عبدالطیف، طلعت، طارق، عبدالکریم، افضل، عالم شاہ، عارف، قاسم ، طاہر اور جمشید کو گرفتار کرکے داو پر لگی رقم مبلغ چالیس ہزار روپے اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لے لئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی ایک پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 
Saturday, January 6, 2024