PRESS RELEASE DATE 08.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(16)

مورخہ 08.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ اوچشریف، تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان نذیر احمد ، عثمان، مظہر حسین، مجاہد حسین اور کالو رام کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 260لیٹر دیسی شراب اور 71بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر احمد پورشرقیہ پولیس نے منشیات فروش فرحان ملک کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 04کلو 920گرام چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے کے مرتکب ملزم سہیل اختر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 9ایم ایم برآمد کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(17)

مورخہ 08.01.24

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سول لائینز کی چوکی لاری اڈا کی کامیاب کارروائی 06ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز کی چوکی لاری اڈا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر 06ملزمان شاہد عباس، کریم بخش، سلیم، گلزار، طاہر اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 180گرام ہیروئن ، 01کلو 210گرام چرس،21گرام کرسٹل آئس،10کلو گرام بھنگ اور 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بہترین کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ سول لائنز پولیس کو سراہا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(18)

08.01.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ صدر حاصل پور کی کامیاب کارروائی ، پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار۔ معیاری تفتیش سے سچ سامنے آ جاتا ہے، پولیس کو چکما دینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور نے پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے چشتیاں کے رہائشی سہیل اختر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چشتیاں کے رہائشی سہیل اختر نے پکار 15پر کال کی کہ نامعلوم افراد نے میرا 15لاکھ اسلحہ کے زور پر چھین لیا ہے اور ایک فائر بھی کیا جو میری گاڑی کی سکرین پر لگا۔تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف کالر کا جھوٹ بے نقاب کیا بلکہ اپنی گاڑی پر فائر کرنے والا پسٹل بھی برآمد کرلیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جھوٹ پر مبنی اطلاع دینے سے نہ صرف پولیس کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ کوئی مستحق شخص پولیس کی بروقت مدد سے محروم ہو سکتا ہے۔ جھوٹ پر مبنی کال کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ جس کا احتساب ضروری ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

Monday, January 8, 2024