PRESS RELEASE DATE 09.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(19)

مورخہ 09.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان نوید مسیح اور سعد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 180لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ مسافر خانہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان عبدالصمد اور شعیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(20)

09.01.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر قیادت  عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کی جانب سے گزشتہ سال 2023کی کارگردگی رپورٹ جاری۔گزشتہ سال 4574میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ کے حوالے سے عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ڈی پی او سیدمحمد عباس کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ پولیس خدمت کاونٹرکے ذریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکٹری کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں۔گزشتہ سال 2023 میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے 4574 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور ان کی ٹیم  24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اور بہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جو کسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو 1122سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طور پر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کو فوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے  پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 
Tuesday, January 9, 2024