PRESS RELEASE DATE 10.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(21)

10.01.24

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے گزشتہ سال 2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 1810 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ سال بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ ایپ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 1810موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے لیے ای ۔گیجٹ ایپ کا استعمال مثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(22)

10.01.24

بہاولپور(      )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی جانب سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد نواز چیمہ انچارج کمپلینٹ سیل ڈی پی او آفس کے اعزاز میں پولیس لائینز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام۔ ڈی پی او نے پھولوں کا گلدستہ ، شیلڈ، تحائف پیش کئے اور نیک تمناں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ ہر آفیسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے، آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی جانب سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد نواز چیمہ کے اعزاز میں پولیس لائینز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے پھولوں کے گلدستہ کے ساتھ یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے اور نیک تمناں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید ، ڈی ایس پی لیگل جام محمد محسن، ریٹائرڈ ایس پی کنور محمد قاسم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اللہ یار سیفی و محکمہ کے دیگر افسران و جوان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریٹائرڈ ہونے والا آفیسر ہمیشہ اس محکمہ کا حصہ رہتا ہے۔ آپ نے محکمہ پولیس کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ وقف کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد نواز چیمہ نے اس موقع پر عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس میں اپنی زندگی کا اہم حصہ گزارا اور مجھے فخر ہے کہ میں اس باوقار ڈیپارٹمنٹ کا حصہ رہا ہوں۔  

ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 

 

Wednesday, January 10, 2024