PRESS RELEASE DATE 11.01.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(23)
مورخہ 11.01.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ 10روز کی مختلف کارروائیوں میں 53ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔بہاولپور پولیس نے رواں ماہ میں اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 48مقدمات درج کرکے 48ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20کلو 468گرام چرس، 03کلو 260 گرام ہیروئن، 101گرام کرسٹل آئس ، 210گرام بھنگ، 1576لیٹر شراب،160لیٹر لہن اور 05عدد چالوبھٹیاں برآمد کیں ۔اسی طرح بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف 05مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان سے 03عدد پسٹل 30بور، 01عدد رپیٹر اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************************

Thursday, January 11, 2024