PRESS RELEASE DATE 15.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(30)

مورخہ 15.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور ، تھانہ بغدادالجدید ،تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ، تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان مشتاق حسین، سنیل، ارشاد، غلام رسول، شہباز، عرف شملہ،ظفر اقبال اور عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60بوتلیں ولائتی شراب اور 310 لیٹردیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ ڈیراور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان خالد، اشرف، کاشف اور سفیان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(31)

15.01.24

بہاو ل پور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع کے موجودہ موسمی صورتحال اور دھند کے باعث تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکیورٹی آڈٹ کریں، پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی چیکنگ کے ذمہ دار بھی ہوں گے، پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے موجودہ موسمی صورتحال اور دھند کے باعث ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس او پیز پورے ہونے چاہیں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت جاری کیں کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔

ترجمان پولیس بہاولپور

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(32)

مورخہ 15.01.24 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ نوشہرہ جدید،چوکی ہتھیجی پولیس کی کامیاب کارروائی۔ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ، نقدرقم و اسلحہ ناجائز برآمد۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ نوشہرہ جدید کی چوکی ہتھیجی کے انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کاشف ڈاہر ، اشرف ڈاہر اور خالد بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران اینٹروگیشن نوشہرہ جدید کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل 125،نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

 

 
Monday, January 15, 2024