PRESS RELEASE DATE 16.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(33)

مورخہ16.01.24

بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کے احکامات، بہاولپور پولیس تحفظ مرکز معاشرے کے محکوم طبقات کی ویلفیئر کے حوالے سے سرگرم، بہاولپور پولیس کا نجی اداروں (دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی &ڈیف ویلفیئر سوسائٹی)کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب بہاول پور پولیس خدمت مرکز میں منعقد ہوئی ۔ بہاولپور پولیس تحفظ مرکز دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی رو سے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کسی بھی کمزور طبقے بالخصوص ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے متاثرین کو مدد اور ایڈز ایچ آئی وی کی صورت میں آگاہی اور بروقت مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے تحت کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے کے سماعت گویائی سے محروم افراد کی مدد کے لئے زبان کے ترجمہ اور تربیت کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ ڈیف ویلفیئر سوسائٹی اور پولیس تحفظ مرکز بہاولپور کے تعاون سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر مطلوبہ افراد کو اشاروں کی زبانوں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد نے کہا کہ ہم پولیس کے افسران و جوانوں ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقے کے ہر طرح کے محکمانہ و ذاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کو بہاول پور پولیس کی طرف سے باہمی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔  

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(34)

مورخہ 16.01.24

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی طرف سے اندھا قتل ٹریس، پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں خاتون ، آشنا اور اس کے دوست کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور کو 13دسمبر کو قتل ہونے والے عمران نامی شخص کے قاتل کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت کم وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ ملزمہ مسما ةرافعہ بی بی نے اپنے آشنا علی رضا اور اس کے ایک دوست عمران کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو کپڑے کے ساتھ گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانات کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے، جس کے لئے پولیس فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ایسے اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایسے گھنائونے فعل کرنے والوں کو تختہ دار تک پہنچایا جاے گا۔ اس کامیابی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(35)

مورخہ 16.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی ، بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزم پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر بدنام زمانہ شراب فروش مشتاق حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 60بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا بہاولپور سے شراب و منشیات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

 
Tuesday, January 16, 2024