PRESS RELEASE DATE 17.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(36)

17.01.4

بہاولپور( )تھانہ صدر یزمان کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی معہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی یزمان پولیس کے پاس ایک ملزم جاوید ولد اللہ وسایا قوم گوپانگ سکنہ فاضل پور ضلع راجن پور ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی شدہ رقم، ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات گئے پولیس ٹیم ملزم کو لیکر تھانہ صدر یزمان کے علاقہ میں برآمدگی کے لیے جارہی تھی کہ اسی دوران 64/DBکے قریب پولیس پر 6 کس موٹر سائیکلوں پر سوار نقاب پوش ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو گرفتار ڈاکو جاوید گوپانگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکو جاوید گوپانگ پر37سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ سٹی و صدر یزمان پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔

ترجمان پولیس بہاولپور

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(37)

مورخہ 17.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 01ملزم ہیری سن مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 48بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر یزمان ، تھانہ اوچشریف اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں 03ملزمان زمان ارشد ،محسن عباس اور جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 500گرام چرس اور 2100گرام بھنگ برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر بہاول پور اور تھانہ عباس نگر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان دانش اور آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا ۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

 

 

 
Wednesday, January 17, 2024