PRESS RELEASE DATE 18.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(38)

مورخہ 18.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ اوچشریف اور تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان عابد علی ماچھی اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 75لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم ساجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03 ملزمان لیاقت علی، زین العابدین اور فیصل رشید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور اور 01عدد پسٹل 9ایم ایم برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(39)

18.01.24

بہاو ل پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے سال نو کے آغاز میں ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے سخت احکامات جاری، گزشتہ سال کی طرح بلکہ اس سے بھی بہتر طور پر رواں سال منفی عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول میں بہترین سروس ڈیلیوری بھی ناگزیر ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایات

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے حوالے سے پولیس افسران کو سخت احکامات جاری کر دیے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بلکہ اس سے بھی مزید جانفشانی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے معاشرے کے ناسور عناصر کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے، مجرمان اشتہاری، منشیات فروش، راہزنوں اور دیگر منفی عناصر کو قانون کے مطابق گرفت میں لاتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل انشیٹو پولیس اسٹیشنز بنانے کا مقصد ہیکہ شہریوں کو ایک پرسکون اور جاذب نظر ماحول میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ہر آنے والا شہری ہمارے کیے ایک وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا کسی بھی شہری کے ساتھ منفی رویہ کی شکایت پر متعلقہ افسر کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈی پی او سید محمد عباس نے شہریوں سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر معزز شہری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہمارا مقصد صرف اور صرف بہاولپور کے باسیوں کو ایک محفوظ بہاولپور دینا ہے تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کر سکیں اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ 

ترجمان پولیس بہاولپور

 

 

 

 

 

 

 

Thursday, January 18, 2024