PRESS RELEASE DATE 20.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(42)

مورخہ 20.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ڈیراور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان مظہر عباس، شہباز، عبدالخالق اور سعید احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 180لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ چنی گوٹھ،تھانہ ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان بلال عرف بلو، اعظم، احمد عرف ظہور اور عمیر مرتضی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(43)

20.01.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے تمام فیلڈ افسران کو دن اور رات کے اوقات میں مناسب پیٹرولنگ پلان کے تحت گشت کو مزید موثر بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیے، جس بھی علاقہ میں کوئی وارادت ہوئی اس متعلقہ پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو موجودہ موسمی صورتحال اور دھند کے باعث ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں ،پیٹرول پمپس، تمام اہم تنصیبات کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں ، پیٹرول پمپس اور تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عام پبلک کو تحفظ دینا سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران دن اور خصوصا ًرات کے اوقات میں گشت کے نظام کو مزید بہتر کریں ۔گشت کناں گاڑیوں میں لگے ٹریکرز کی ڈی پی او آفیس میں 24گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے ، اس حوالے سے سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایس ایچ اوزخود نکلیں گشت کناں گاڑیوں ، ایلیٹ ، ڈولفن اور محافظ اسکارڈ کو وقتا فوقتا چیک کریں جبکہ عام شاہراہوں پر راہزنی جیسی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی پر ہر صورت عمل کریں۔ تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز پر کڑی نظر رکھیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر ناکہ بندی کی جائے اور اگر کسی علاقہ میں کوئی واردات ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا جس پر سخت بازپرس کی جائیگی۔

ترجمان پولیس بہاولپور

*********************

 

Saturday, January 20, 2024