PRESS RELEASE DATE 22.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(45)

مورخہ 22.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان حمید خان عرف بابر اور اعجاز چنڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 55لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم راشد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 550گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ عباس نگر، تھانہ اوچشریف اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان طارق محمود عرف فوجی، غلام مصطفی، محمد حسین اور رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور ،02عدد ریوالور 32بور اور 01عدد پسٹل 9MMبرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(46)

22.01.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور قانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جائے گی ۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہے گا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے جاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہنے کا اہل ہوگا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

*********************

 

 

 

 

 

 

Monday, January 22, 2024