PRESS RELEASE DATE 23.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(47)
مورخہ 23.01.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز تھانہ عباس نگر اور تھانہ مسافرخانہ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 02ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر اور تھانہ مسافر خانہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان طارق اور راشد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(48)
مورخہ 23.01.24
بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی کامیاب کارروائی، عادل عرف ٹیڈا گینگ کا سرغنہ 05ساتھیوں سمیت گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل ، نقد رقم و دیگر مال مسروقہ برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور عامر لعل بخاری نے ڈی ایس پی جام محمد سلیم کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد واداتوں میں ملوث عادل عرف ٹیڈا گینگ کو 05ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 02تولہ طلائی زیورات، 25تولہ چاندی، 04عدد موٹر سائیکل ،01عدد لیپ ٹاپ، 04عدد قیمتی موبائل، سولر پلیٹ اور نقد رقم مبلغ 14لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ، نقد رقم و دیگر مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا  ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Tuesday, January 23, 2024