PRESS RELEASE DATE 24.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(49)

مورخہ 24.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغداد الجدید، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان بلال، اعجاز، عامر اور سلیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 125لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ عنائتی پولیس نے منشیات فروشی کے 01ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 45گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ کینٹ اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان زاہد، عبدال خباب اور زاہد گجر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد رپیٹر 12 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(50)

مورخہ 24.01.24

 بہاول پور(      )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024کے حوالے سے ماسٹر ٹریننگ پروگرام کا اہتمام۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کو جنرل الیکشن 2024کے دوران تمام پہلوئوں سے آشنا کرنا اور ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی پرفارم کرنا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ہدایات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات پر پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024کے حوالے سے دو روزہ ماسٹر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کے پہلے روز الیکشن کمیشن کے سٹاف اور ماسٹر ٹرینرز نے سیکیورٹی کے حوالے سے افسران و جوانوں کو بریف کیا اور پریکٹیکل ٹریننگ کروائی۔ ٹریننگ کا مقصد ہے کہ دوران الیکشن پولیس کا کردار شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو اور فورس پہلے سے ہر لحاظ سے مکمل تربیت یافتہ ہو۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ٹریننگ سیشن میں ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی کیلئے بھی سیکیورٹی و پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی۔ ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے پولیس فورس کو الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ پولنگ عملہ اور عوام الناس کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا۔ بعد ازیں ماسٹر ٹرینرز اپنے متعقلہ سٹاف کو اس حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و جوان الیکشن کے دوران تمام پہلوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دیے گئے طریقہ کار اور پروٹوکول کے مطابق ڈیوٹی پرفارم کریں گے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

 

 

 

 

 
Wednesday, January 24, 2024