PRESS RELEASE DATE 25.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(51)

مورخہ 25.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان عبدالرحمن شیخ، ظفر، اسد عباس، عبدالستار اور لیاقت علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 123 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ بغدادالجدید، تھانہ عنائتی، تھانہ قائم پور اور خیر پور ٹامیوالی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان نعمان، مشتاق عباسی، فریاد حسین اور اللہ ڈتہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(52)

مورخہ 25.01.24

 بہاول پور(      )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024ک ے حوالے سے ماسٹر ٹریننگ پروگرام کا دوسرا روز۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کو جنرل الیکشن 2024 کے دوران تمام پہلوئوں سے آشنا کرنا اور ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی پرفارم کرنا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ہدایات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات پر  پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024 کے حوالے سے ماسٹر ٹریننگ کا دوسرا۔ ٹریننگ سیشن کے پہلے دوسرے روز الیکشن کمیشن کے سٹاف اور ماسٹر ٹرینرز نے سیکیورٹی کے حوالے سے افسران و جوانوں کو بریف کیا اور پریکٹیکل ٹریننگ کروائی۔ ٹریننگ کا مقصد ہے کہ دوران الیکشن پولیس کا کردار شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو اور فورس پہلے سے ہر لحاظ سے مکمل تربیت یافتہ ہو۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ٹریننگ سیشن میں ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی کیلئے بھی سیکیورٹی و پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی۔ ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے پولیس فورس کو الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ پولنگ عملہ اور عوام الناس کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا۔ بعد ازیں ماسٹر ٹرینرز اپنے متعقلہ سٹاف کو اس حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و جوان الیکشن کے دوران تمام پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دیے گئے طریقہ کار اور پروٹوکول کے مطابق ڈیوٹی پرفارم کریں گے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Thursday, January 25, 2024