PRESS RELEASE DATE 26.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(53)

26.01.24

بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میںموثرگشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(54)

26.01.24

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار 15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7ایکٹیو ہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پکار 15کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کا متعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 
Friday, January 26, 2024