PRESS RELEASE DATE 27.01.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(55)
مورخہ 27.01.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ سمہ سٹہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان اسد، سلیم،اعجاز الحق اور نذر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 140لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے کے مرتکب 01ملزمان شان علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

Saturday, January 27, 2024