PRESS RELEASE DATE 28.01.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(56)

28.01.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(57)

28.01.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروس بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز دیں، خدمت مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ، خدمت مراکز بہاول پورپولیس کافیس ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے تمام افسران اپنا قبلہ درست رکھیں، ڈی پی اوسید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی'' پبلک سروس پالیسی '' کے سپرٹ کے تحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،ڈی پی اوسید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے، خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔ خدمت مراکز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بہت سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اورسیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

Sunday, January 28, 2024