PRESS RELEASE DATE 29.01.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(58)

29.01.24

بہاولپور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس سے ڈی پی او آفس میں مسیحی برادری کے ممبران کی ملاقات۔ بہاولپور پولیس کی جانب سے مسیحی براردی کے ساتھ تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس سے مسیحی برادری کے ممبران نے ملاقات کی۔ وفد نے بہاولپور میں کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں ڈی پی او سید محمد عباس کی کاوشوں کو سراہا اور مسیحی برادری کے ساتھ مکمل تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں شامل بشپ نعیم عیسی اور بشپ آف ڈیزرٹ نے کہا کہ ہم آپ کو اپنی دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ہر روز آپ کی صحت اور حفاظت کی دعا کرتے ہیں ۔ مسائل پر کفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔اگر کسی بھی اقلیت کے فرد کو پولیس سے متعلق کسی بھی مشکل کا سامنا ہے تو ہمارے میثاق سنٹر آپ کو سروسز فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔،خدمت خلق کے لئے ہماری ٹیم ہر وقت موجود ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کی حفاظت کرنا ہمارے اولین فرض میں شامل ہے ۔ اس موقعہ پر بشپ آف ڈیزرٹ ،بشپ نعیم عیسیٰ نے اور یعقوب مسیح فیروز نے ڈی پی او سید محمد عباس کا شکریہ ادا کیا اور شاندار کارکردگی پر پھول پیش کئے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(59)

مورخہ 29.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024کے حوالے سے محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ پولیس افسران کے لیے ایک روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد۔تمام ریٹائرڈ افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد آپ سب کو جنرل الیکشن 2024کے دوران تمام پہلوئوں سے آشنا کرنا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ایس او پی کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات پر  پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں الیکشن 2024کے حوالے سے محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف جاوید اور ڈسٹرکٹ انچارج سکیورٹی خرم ذکاء نے سیکیورٹی کے حوالے سے ریٹائرڈ افسران کو بریف کیا اور پریکٹیکل ٹریننگ کروائی۔ ٹریننگ کا مقصد ہے کہ دوران الیکشن پولیس کا کردار شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو اور فورس پہلے سے ہر لحاظ سے مکمل تربیت یافتہ ہو اور الیکشن کمیشن کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ٹریننگ میں افسران کو الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمہ پولیس کا حصہ تھے حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔اس ٹریننگ سیشن کا مقصد ہے کہ الیکشن کے دوران تمام پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دیئے گئے طریقہ کار اور پروٹوکول کے مطابق ڈیوٹی پرفارم کرنا ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(60)

مورخہ 29.01.24

بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ عباس نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، سراجی بلوچ گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ قیمتی لکڑی برآمد۔ ماحول دشمن عناصر دراصل ملک و قوم کے مجرم ہیں، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ عباس نگر فیصل امین نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر لکڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سراجی بلوچ گینگ کے سرغنہ سراج عرف سراجی بلوچ کو 02ساتھیوں اعجاز بلوچ اور سجاد بلوچ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریبا 8لاکھ روپے مالیتی چوری شدہ قیمتی لکڑی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کے دشمن دراصل ملک و قوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ عباس نگر پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

 

 

 
Monday, January 29, 2024