PRESS RELEASE DATE 30.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(61)

مورخہ 30.01.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ مسافرخانہ، تھانہ دھوڑ کوٹ ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوںکے خلا ف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 07ملزمان اکبر علی، محمد پناہ،الطاف، ثقلین یوسف، عمر یوسف، عمران اور نعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور، 01عدد ریوالور 32بور اور 01عدد رپیٹر 12برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(62)

مورخہ 30.01.24

 بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے ہمراہ ضلع بھرکے SDPOs اور SHOsسے آرپی او آفس میں جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے میٹنگ ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات، ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں، آرپی او رائے بابر سعید 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے آر پی او آفس میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کے سلسلہ میں میٹنگ کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کہا کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر 08فروری کو ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں کئے گئے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات، ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل کروائیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں و شہریوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے عناصر الیکشن پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔ شر پسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ ڈیوٹی سے پہلے تمام افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق مکمل بریف کیا جائے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار اور پرامن انتخاب ہی ہمارا سلوگن ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے قائم کئے گئے پولنگ  اسٹیشنز کو علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کی ڈیوٹی لیئر وائز لگائی جائے گی۔ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن کی 300میٹر کی حدود کے اندر ووٹرز کی لائن کے علاوہ 5افرادکے اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، جس کے حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے دفعہ 144کا نفاذ کیاہوا ہے۔ جملہ پولنگ اسٹیشن ہائے سے کم از کم 300میٹرز کے فاصلے پر پولنگ کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں 300میٹر کے اندر کسی قسم کی کوئی گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔الیکشن کے بعد جیت کے حوالے سے امیدواران کے سپوٹرزکی طرف سے اسلحہ کی نمائش، آتش بازی، ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس پر بلاامتیاز کارروائیوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

Tuesday, January 30, 2024