PRESS RELEASE DATE 31.01.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(63)
مورخہ 31.01.24
بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی کامیاب کارروائی، شبو گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل، نقد رقم و اسلحہ ناجائز برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور محمد لطیف نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شبو گینگ کے سرغنہ شہباز عرف شبو کو 02ساتھیوں علی حیدر اور نعیم عابد سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 25عدد موٹر سائیکل ، نقد رقم مبلغ 50ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل و نقد رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر حاصل پور پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(64)
مورخہ 31.01.24
بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، پولیس تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کا عمل جاری۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے باعزت روزگار کے حصول کے لئے انہیں (لرنر)ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں فوکل پرسن پولیس خدمت مرکز عبدالرف جاوید کی زیرنگرانی تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے۔ تحفظ سینٹر میں ٹریفک سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور ریاض احمد فیاض اور انچارج پولیس خدمت مرکز سب انسپکٹر محمد ایوب کی نگرانی میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے باعزت روزگار کے حصول کے لئے انہیں پولیس تحفظ سنٹر کے توسط سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں جنکو بعد ازاں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔ تاکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد معاشرے میں بہتر اور باعزت روزگار حاصل کرسکیں ۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ سینٹر سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کر رہا ہے۔ معاشرے کے ایسے افراد کے لئے نجی و کاروباری اداروں میں روزگار کے حصول کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔  
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************************

Wednesday, January 31, 2024