PRESS RELEASE DATE 01.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(65)

مورخہ 01.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ، منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان سلیم اور سراج کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80لیٹر شراب برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ عنائتی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان شاہد ، پرویز اور صابر شاہین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 980گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے کے مرتکب 01ملزمان احسن علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(66)

01.02.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو متعدد احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس آفیسران رواں ماہ بھی محنت اور جانفشانی سے عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات، ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ رواں ماہ میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو الیکشن 2024کے حوالے سکیورٹی ، سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں و دیگر معاملات کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر 08فروری کو ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں کئے گئے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات، ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل کروائیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں و شہریوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں کسی کے ساتھ کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے عناصر الیکشن پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔انہوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی ڈی پی او کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مقدمات کے اندراج کا دورانیہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو " نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت" کے نظریہ کے تحت خدمات فراہم کی جا سکیں اور FIRکا اندراج طے شدہ دورانیہ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی آفیسر نے سکیورٹی معاملات میں سستی کی یا جاری کردہ ہدایات و وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو اس متعلقہ آفیسر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا، روازنہ کی بنیاد پر پراگریس چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو اس معاملہ میں پولیس سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہریوں کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

**********************

 

 

 

Thursday, February 1, 2024