PRESS RELEASE DATE 02.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(67)

02.02.24

بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میںموثرگشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(68)

02.02.24

بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ جنوری 2024میں بہاولپور پولیس نے 402 مجرمان اشتہاری اور 69عدالتی مفرور گرفتار کئے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے  اے کیٹگری کے 31مجرمان اشتہاری اور  بی کیٹگری کے 371مجرمان اشتہاری سمیت کل 402مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے  اے کیٹگری کے 02جبکہ بی کیٹگری کے 67 سمیت کل 69عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 
Friday, February 2, 2024